18 جنوری، 2017، 10:56 PM

روس اور ترکی کا شام میں داعش کے ٹھکانوں پر پہلا مشترکہ ہوائی حملہ

روس اور ترکی کا شام میں داعش کے ٹھکانوں پر پہلا مشترکہ ہوائی حملہ

روسی فضائیہ کے ایک اعلی افسر نے کہا ہے کہ روس اور ترکی کی فضائيہ نے داعش کے ٹھکانوں پر پہلا مشترکہ ہوائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے کئی درجن دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی فضائیہ  کے ایک اعلی افسر رگئی رودسکوی نے کہا ہے کہ روس اور ترکی کی فضائيہ نے داعش کے ٹھکانوں پر پہلا مشترکہ ہوائی حملہ کیا ہے۔

روسی فوجی اہلکار کے مطابق روس اور ترکی نے شام کے شہر الباب پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر پہلا مشترکہ ہوائی حملہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سرگئی رودسکوی نے اعلان کیا ہے کہ روس اور ترکی کا مشترکہ ہوائی حملہ شامی حکومت کی موافقت کے بعد انجام پایا ہے۔ اس نے کہا کہ اس کارروائي میں روس کے 9 جنگی طیاروں نے جبکہ ترکی کے 4 ایف 16 طیاروں نے شرکت کی۔  روسی فوجی اہلکار کے مطابق اس حملے میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ اور درجنون دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور النصرہ کا حامی رہا ہے لیکن اب وہ روسی اتحاد میں شامل ہوگيا ہے۔

News ID 1869822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha